کراچی (ٹی این ایس) انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے زیر اہتمام سالانہ میلاد مصطفی ﷺ کی روح پرور محفل

 
0
43

کراچی (ٹی این ایس) کراچی کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کی جانب سے حسب روایت اس سال بھی سالانہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی پرنور محفل مرکز سادات امروہہ کمیونٹی سنٹر میں منعقد کی گئی۔ محفل میں ملک کے نامور نعت خواں حضرات جناب ذیشان قادری، جناب زکریا شیخ، جناب واجد انصاری، جناب فیصل نقشبندی اور جناب شاہ رخ قادری نے شرکت کی جبکہ خصوصی تقریر اور دعا پیر سید فراست علی شاہ قادری نے فرمائی تقریب میں پاکستان کے ممتاز ماہرین قلب، پروفیسرز، سرجنز، ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت مختلف شعبہ جات کے افراد اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اس موقع پر حاضرین میں مٹھائی، تسبیحات، جائے نمازیں، پھل، چائے اور مذہبی کتب تقسیم کی گئیں جبکہ چادر روضہ رسول ﷺ اور مقدس موئے مبارک کی زیارت بھی کرائی گئی اختتام پر تمام نعت خواں حضرات، پیر سید فراست علی شاہ قادری اور آرگنائزنگ کمیٹی سمیت حاضرین نے کھڑے ہوکر سلام پیش کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز، پروفیسر ڈاکٹر رفعت سلطانہ نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور نعت خواں حضرات کو گلدستے و تحائف پیش کیے، بعدازاں حاضرین کی ضیافت بھی کی گئی