راولپنڈی (ٹی این ایس) راولپنڈی فوڈ اتھارٹی اور ڈی جی فوڈ نے راولپنڈی کی عوام کو اپنے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ناقص چیزوں کی فروخت شہر میں عام ہو گئی ہے تکے کباب اور ناقص گوشت عام فروخت ہو رہا ہے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نیند کہ مزے لینے میں مصروف عمل نظر ارہی ہے ذرائع سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ فوڈ اتھارٹی نے بھی محکمہ ہیلتھ کا کلچر اپنا لیا ہےجیب کو گرم کرو باقی عوام جائے بھاڑ میں اور عوام کی صحت کے ساتھ کھلا کھیل کھیل رہے ہیں اور عوامی حلقوں میں شور و غور مچا ہوا ہے ناقص دودھ شہر کے اندر عام استعمال ہو رہا ہے ہر ہوٹل پر اور عوام کی جانب سے کئی دفعہ کمپلین کرنے کے باوجود بھی کوئی اثر نہیں ہوا اب ڈی جی صاحب عوام کا سوال اپ سے ہے اور عوام کی صحت بھی اپ کے ہاتھ میں ہے نیچے اپ کا عملہ جیب گرم کرنے کے عمل میں مصروف ہے پاپڑا بازار سے لے کر جڑواں شہروں میں سپلائی ہونے والا گوشت لاپ اور گوجرہ فیصل اباد سے لایا ہوا فروخت ہو رہا ہے حالانکہ گورنمنٹ نے جو ریٹ مقرر کر رکھا ہے اس پہ کوئی بھی چیز فروخت نہیں ہو رہی اس پر بھی سوالیہ نشان بنتا ہے جگہ جگہ پہ ٹھیلے لگے ہوئے ہیں اور عوام کی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں پر انہیں پوچھنے والے خود ہی نیند میں گم ہیں اور راولپنڈی کی عوام کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف خاص طور پر پنجاب کے دل راولپنڈی کہ محکمہ فوڈ اتھارٹی پر ایک نظر ڈالنے کی اپیل

















