شریف خاندان کی طرف سے نیب ریفرنس میں کوئی فرد پیش نہیں ہوا۔ احتساب عدالت نے چھبیس ستمبر کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کردیئے

 
0
10727

اسلام ستمبر 19 (ٹی این ایس ) شریف خاندان کے خلاف نیب کے تین ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف۔۔ان کے بچوں اور کپیٹن ر صفدر کو آج طلب کر رکھا تھا تاہم شریف خاندان کا کوئی فرد عدالت میں پیش نہیں ہوا۔نیب کی جانب سے شریف خاندان کی طلبی کے سمن کی تعمیلی رپورٹ پیش کی گئی

۔نیب پروسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شریف خاندان کے افراد نے سمن کو موصول ہی نہیں کیا،سیکورٹی افسر نے بتایا کہ حسن اور حسین نواز نے سمن وصول نہ کرنے کی ہدایات دیں، جاتی عمرہ اور ماڈل ٹاون میں انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں ملی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ آپ نے سمن کس کو دیا۔نیب پروسیکیوٹر نے بتایا کہ انہوں نے سمن گیٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکار کے حوالے کئے

،فاضل جج نے نیب پروسیکیوٹر سے کہا کہ آپ نے تو جان چھڑائی ہے،مریم اور کیپٹن صفدر تو کل تک یہاں تھے،نیب کی جانب سے بتایا کہ جی وہ بعد میں پتہ پگا لندن پہنچ گئے ہیں،فاضل جج نے کہا کہ آئیندہ ایسا نہیں چلے گا۔نیب پروسیکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت شریف خاندان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔فاضل جج نے کہا کہ وہ وارنٹ گرفتاری کا کیا کریں گے۔وہ بھی جاتی عمرہ گارڈ کو دے آئیں گے۔عدالت نے شریف خاندان کو چھبیس ستمبر کے لیے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔