آج حیدر آباد جلسے سے پہلے ہی پی ٹی آئی پھو ٹ کا شکار

 
0
448

اسلام آباد ستمبر 19 ( ٹی این ایس) پی ٹی آئی  آج حیدر آباد میں  سیاسی  طاقت کا مظاہرہ کرے گی ،   لیکن    جلسے سے پہلے    ہی     پارٹی   اختلافات کا شکار    ہو گی ۔پی ٹی آئی    کے رہنما خاوند بخش جہجو، ڈاکٹر عارف علوی اور حلیم عادل شیخ سے کھل کر اختلافات سامنے آگئے اور عمران خان کے جلسے کا بائیکاٹ کردیا۔

حیدرآباد بائی پاس پرہونے والے جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں  پی ٹی آئی کی جانب سے 50ہزار کرسیاں لگانے کا دعوی کیا جارہا ہےاور ایک لاکھ افراد کی شرکت کا دعویٰ کرتے ہیں ، پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ، کا کہنا ہے کہ جلسے سے عمران خان کے علاوہ جہانگیر ترین، اسدعمر، شیخ رشید بھی خطاب کرینگے۔