چیف جسٹس کا قائداعظم سولراور بھکی پاور پلانٹ سے بجلی کی عدم پیداوار پر نوٹس

 
0
354

بھکی پاورپلانٹ سے ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں ہوئی،چیف جسٹس پاکستان
اسلام آباد مئی 8(ٹی این ایس):چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے قائداعظم سولر تھرمل اور بھکی پاور پلانٹ سے بجلی کی عدم پیداوار پر ازخود نوٹس لے لیا۔سپریم کورٹ میں مختلف مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے بھکی پاور پلانٹ اور قائداعظم سولر تھرمل پلانٹ سے بھلی کی پیداوار نہ ہونے سے متعلق وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بھکی پاورپلانٹ سے ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں ہوئی، پنجاب نے پاور کمپنیاں بنائیں اس پر جواب دیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بعض اور بھی پاور پراجیکٹس کا بھی کیس آ رہا ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے 19 اپریل 2017 شیخوپورہ میں ایل این جی سے چلنے والے قائداعظم تھرمل پاور پلانٹ بھکھی کا افتتاح کیا تھا جس سے 717 میگا واٹ بجلی سسٹم میں آنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔