وزیراعظم کی سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

 
0
384

وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا ہنگامی اجلاس
اسلام آباد مئی 8(ٹی این ایس): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکام کو رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کےمطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی کو ملک میں بجلی کےجاری منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا جارہا ہے جب کہ اس دوران رمضان المبارک میں بجلی کی دستیابی سے متعلق بریفنگ بھی دی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق بھی رپورٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے جب کہ اس دوران کے الیکٹرک کی نجکاری سے متعلق امور بھی زیر غورآئیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکام کو سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔