سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا پاکستانی سرحدوں کا موثر انداز میں دفاع کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین

 
0
615

مسئلے پر عالمی براداری کو مداخلت کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کو روکنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے، لیگی رہنما کا بیان

اسلام آباد فروری 27 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستانی سرحدوں کا موثر انداز میں دفاع کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مسئلے پر عالمی براداری کو مداخلت کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کو روکنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ روز جو ڈرامہ رچایا تھا اس کا ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے اور عالمی میڈیا ان کے دعوؤں پر شکوک و شبہات کا اظہار کر چکا ہے جس سے ان کی جھوٹ کا پردہ چاک ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدود کے کامیاب دفاع اور بھارتی طیاروں کو گرانے کے ساتھ ساتھ پائلٹ کو گرفتار کیے جانے سے بھارت کے جنون میں مزید اضافہ ہو گا اور اس مسئلے پر عالمی براداری کو مداخلت کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کو روکنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔