آئی جے پی روڈ پر واقع سوشل سیکورٹی ہسپتال کے اطراف میں گندگی کے ڈمپنگ سے سانس لینا مشکل

 
0
630

راولپنڈی/اسلام آباد فروری 13 (ٹی این ایس): راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم آئی جے پی روڈ پر واقع سوشل سیکورٹی ھسپتال کے قرب جوار میں کوڑا کرکٹ کی ڈمپنگ اور تعفن سے ہسپتال میں داخل مریضوں کے لیے سانس لینا بھی مشکل ھوگیا۔جبکہ ہسپتال کے باہر مین روڈ آئی جے پی پر ٹریفک سگنل نہ ہونے اورٹریفک پولیس اہلکاروں کے نہ ہونے کی وجہ سے حادثات معمول بن کے رہ گئے۔آئی جے پی روڈ کے علاقوں میں رہائش پذیر مکینوں نے وزیراعظم عمران خان، وزیر داخلہ شہریار خان آفریدی کو لکھےگی درخواست میں استدعا کی ہے آئی جے پی پر سوشل سیکورٹی ہسپتال سے ملحقہ علاقوں میں گندگی جمع کرنے سے فل فور روکا جائے اور ٹریفک سگنل قائم۔پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ تیز رفتار ٹریفک کے بہاو کی وجہ سے ھونے والے حادثات کو روکاجاسکے۔واضع رہے کہ سوشل سیکورٹی ہسپتال علاقے کا واحد سرکاری ہسپتال ھے جہاں روزانہ درجنوں افراد علاج معالجے کے لیے لایا جاتا ہےجن کوایمرجنسی میں داخلے کے لیے بھی طویل انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ روڈ پر ٹریفک حادثات میں درجنوں افراد زخمی۔ھلاک ھوچکے ہیں۔