پاکستان کے سارے لیڈرز چور ہیں، آرمی کے آنے پر عزت تک محفوظ ہو جاتی ہے۔ گلو بٹ

 
0
405

لاہور ستمبر 19(ٹی این ایس): نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ کا کہنا تھا کہ میں ایک سماجی رہنما ہوں ، میں کوئی چور یا ڈاکو نہیں بلکہ میں سماجی کام کرتا رہا ہوں۔ میری سزا تین سال سے ایک مہینہ کم تھی جسے میں نے پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے شیشے توڑنے پر مجھے تو سزا ہو گئی لیکن ان لوگوں کو سزا کیوں نہیں ہوئی جنہوں نے لوگوں کا قتل کیا۔یہ تو اب پاکستان کی عدالتوں کے ججز سے پوچھنا چاہئیے ۔ گلو بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام لیڈرز چور ہیں آرمی کے علاوہ۔ کیونکہ جب آرمی آتی ہے تو عوام کو روٹی بھی سکون سے ملتی ہے اور ان کی عزت اور سب چیزیں بھی محفوظ ہو جاتی ہیں۔