سیاستدانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجتی دیکھ رہاہوں،پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کی پیشگوئیاں

 
0
487

کراچی  ستمبر 19(ٹی این ایس): پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جگہ مریم نوا ز لیں گی، آئندہ انتخابات میں مشترکہ حکومت بنے گی،نوا زشریف کے بعد سب کا احتساب ہوگا،سیاستدانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجتی دیکھ رہاہوں۔منگل کو منظور وسان نے پیشنگوئی کی کہ نواز شریف کی جگہ مریم نوا ز لیں گی۔شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان لڑائی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ شہبازشریف نوا زشریف کے علاوہ کسی کو برداشت نہیں کرسکتے۔آئندہ انتخابات میں مشترکہ حکومت بنے گی۔نوا زشریف کے بعد سب کا احتساب ہوگا۔سیاستدانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجتی دیکھ رہاہوں۔