اسلام آباد (ٹی این ایس) کسی کے لیے ہتھکڑی،کسی کے لیے پردہ — دو تصویریں، ایک نظام

 
0
32

اسلام آباد (ٹی این ایس) کسی کے لیے ہتھکڑی،کسی کے لیے پردہ — دو تصویریں، ایک نظام

پیچھے بندھے ہاتھوں کیساتھ ایک نوجوان جس نے آئی ایٹ مرکز
اسلام آباد میں پولیس اہلکار سے بدتمیزی کیساتھ دھکے بھئ دئیے۔ قانون فوری طور پر حرکت میں آیا اور کارسرکار میں مداخلت سمیت دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دوسری تصویر ان نوجوانوں کی ہے جنہوں نے ٹریفک اہلکار پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی جو کہ واضح طور پر قتل کرنے کی کوشش تھی تاہم کیونکہ وہ ایک گھی فیکڑی مالک کی اولاد تھے اس لئیے ان کا نا تو نام کسی کو بتایا گیا اور تصاویر کو بھی دھندلا کر دیا گیا تاکہ انکو کوئی دیکھ نہ سکے۔ایک جیسے واقعات پر نظام کے دوہرے معیار کو ان دو تصاویر سے زیادہ بہتر طور پر بیان نہیں کیا جا سکتا۔