محرم الحرام کے پیش نظر کندھ کوٹ میں سندھ ،بلوچستان ،پنچاب کی سرحدی پٹی سیل،200 مشکوک افراد  کی احتیاطی گرفتاریاں

 
0
1148

کندھ کوٹ، ستمبر 20(ٹی این ایس): ضلع بھر میں سندھ بلوچستان اورپنچاب کی سرحدی پٹی پراضافی چوکیاں قائم کرکے سرحدی پٹی سیل کرنے، قومی شاہراہوں پراضافی پکٹس اور گشت بڑھانے کا فیصلہ پرعملدرآمد شروع آج سے دفعہ144کانفاذ07,،09,،10ڈبل سواری پر پابندی جبکہ10محرم الحرام کو سیلیولرفون کے سگنل آف کرنے کابھی فیصلہ۔ رینجر ز بھی فرائض سرانجام دینے لگی کشمور ،میانی بڈانی حساس امام بارگا ھیں ڈکلیئر ضلع کے تمام اعلیٰ افسران اور علماء کرام ذاکرین کوپروگرامات کی لسٹیں کنٹرول روم میں فراہم کرنے کی پابندی باہر کے علماء کرام اور ذاکرین پر پابندی پرعمل شروع کردیاگیا

تفصیل کےمطابق  محرم الحرام کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر منورعلی مٹھیانی کی صدارت میں ڈی سی دفترمیں اعلیٰ سطحی ہونے والے اجلاس کے فیصلے کے تناظرمیں رینجرز،پولیس ،بلدیات،سیپکو ،روینیو سمیت دیگراداروں کے اعلیٰ افسران نے عملدرآمد شروع کردیاضلع بھرمیں200سے زائد ملزمان کو گرفتارکرنے کے ساتھ500سے زائد غیررجسٹرڈموٹرسائیکلیں چالان گی گئیں ہیں ۔محرم الحرام میں سندھ بلوچستان اور پنجاپ کی سرحدی پٹی کو سیل کرکے مزید 21اضافی پکٹس قائم کی جائیں گی قومی شاہراہ پر گشت بڑھاکر 40اضافی چیک پوسٹ قائم کی جایئں گی ۔ضلع کشمورکندھ کوٹ حساس ضلع ہے جسکے لیئے ڈی سی دفترمیں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے کوڈآف کنڈٹ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہ کرنے کے فیصلہ پر بھی عملدرآمد ضلع بھر میں 26سؤپولیس عملداراورتین سؤرینجرز کے جوان فرائض سرانجام دیں گے کشمور کی فتح شاہ بخاری اور میانی بڈانی کی شہنشاہ امام بارگاھ حساس ہیں اس موقع پرروینیواور بلدیہ کے افسران کو سخت ہدایت کی گئی کے صفائی ستھرائی کی یقینی بناکر سیوریج کے پانی روڈوں پر نہ آنے پائے سیپکوعملداران نے یقین دلایاکے مجالس اور جلوسوں کے اوقات میں بجلی نہیں جائیگی نیاشیڈول بھی جاری کریں گے۔