اسحاق ڈار کے بعدنیب نے نواز شریف کے بچوں پر بھی جائیداد کی فروخت اور منتقلی پر پابندی عائد کر دی

 
0
323

لاہور،ستمبر 21 (ٹی این ایس):  نیب لاہور نے  وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بعد نواز شریف کے بچوں پر بھی جائیداد کی فروخت اور منتقلی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نیب  کی طرف سے اس سلسلے میں نواز شریف کو خط تحریر کیا گیا ہے۔ خط نواز شریف کی لندن رہائش گاہ بھیجا گیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کو خط نیب آرڈیننس 99 کے سیکشن 23 کے تحت لکھا گیا۔

 شریف خاندان کو خطوط ایون فیلڈ ریفرنس کے حوالے سے جاری کیےگئے۔ نیب لاہور نے مریم نواز، حسن اور حسین نواز کو بھی خطوط بھجوا دیے ہیں۔ نیب خطوط ڈی جی نیب لاہور کی منظوری سے جاری کیے گئے۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوئی بھی خلاف ورزی سیکشن 23 کی ذیلی شق اےکےتحت قابل سزا ہے۔