اسلام آباد (ٹی این ایس) افتتاحی تقریب نہر لوئر جہلم پر قائم پمپنگ اسٹیشن میں منعقد ہوئی جہاں ایگزیکٹو آفیسر کینٹونمنٹ بورڈ ارسلان حیدر نے بٹن دبا کر منصوبے کا افتتاح کیا۔
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی اور ایم پی اے صفدر ساہی بھی موجود تھے۔افتتاح کے بعد وفد چیمہ کالونی پہنچا جہاں سیاسی و سماجی شخصیات جواد خرم وڑائچ، مستنصر کھرل، اسجد منیر چوہدری اور علاقہ معززین نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے صفدر ساہی نے کہا کہ جواد خرم وڑائچ ہمارے نمائندہ ہیں یہاں کے لوگ اپنے بنیادی مسائل سے انہیں آگاہ کریں ہم ان کے ساتھ ملکر یہ مسائل حل کرائینگے۔
ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی نے کہا کہ حلقہ عوام کی خدمت ان کی ذمہ داری اور مشن ہے۔ کینٹ علاقوں میں صفائی، گھروں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے، پارکوں کی تزئین و آرائش، واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اور سڑکوں و سیوریج کے نظام کی بہتری کے متعدد منصوبے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی سسٹم اس علاقے کا دیرینہ مسئلہ تھا جسے آج حل کر دیا گیا ہے۔ اب ہر گھر کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا جبکہ باقی مسائل بھی مرحلہ وار جلد حل کیے جائیں گے۔













