ڈیرہ غازی خان۔مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کے آغاز تعمیر کے منصوبے کا افتتاح

 
0
761

لاہور ستمبر 21 (ٹی این ایس)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈیرہ غازی خان۔مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کے آغاز تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔منصوبے پر 13 ارب 38 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔شہبازشریف55 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر و توسیع سے علاقے اور دیگر صوبوں کے عوام کو آمد و رفت کی سہولت ملے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کوملانے والی اس شاہراہ سے پنجاب آنے جانے کے روابط بڑھیں گے۔مظفرگڑھ سے ڈیرہ غازی خان تک سفر کے دوران آمد و رفت میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔ جنوبی پنجاب کے ساتھ دیگر صوبوں میں بسنے والے ہمارے بھائی بھی اس اہم منصوبے سے فائدہ اٹھائیں گے۔ جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے اتنا بڑا منصوبہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔میں اس منصوبے کے کام کے معیار اور رفتار میں کمی نہیں آنے دوں گا۔ شہبازشریف کام کی رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔قیام پاکستان کے بعد اس علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے اس منصوبے کو ایک بڑا منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔