اسلام آباد (ٹی این ایس) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ان کی آفس میں ملاقات کی اور ان کے بڑے بھائی چوہدری محمد حنیف کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے صدراورنگزیب خان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد سرفرازملک،چوہدری زاہد احمد،کلیم عباسی،ملک اسلم و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
ملاقات میں محمد حنیف عباسی نے چوہدری محمد یٰسین اوران کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد حنیف ملنسار، باکردار اور سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات اور کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر سی ڈی اے مزدوریونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی کی آمد، تعزیتی کلمات اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔















