اسلام آباد(ٹی این ایس) اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں۔

 
0
83

اسلام آباد

اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں۔

4 کاروائیوں کے دوران 286 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار۔

سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ٹریلر سے 22 کلو 800 گرام چرس اور 9 کلو 600 گرام افیون برآمد۔

نوشہرہ کے رہائشی 2 ملزمان منشیات ٹول بکس میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

شیرشاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ٹرک کے فیول ٹینک میں چھپائی گئی 202 کلو 800 گرام چرس برآمد۔

ٹرک سورا خیبر کے رہائشی دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

ملت چوک فیصل آباد کے قریب کار سے 16 کلو 800 گرام چرس اور 31 کلو 200 گرام افیون برآمد۔

دورانِ کارروائی جھنگ اور فیصل آباد کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار۔

جی ٹی روڈ، نوشہرہ پر واقع صداقت ہوٹل کے قریب موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان گرفتار۔

ملزمان کے قبضے سے 3 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔