اسلام آباد(ٹی این ایس) سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے کے بالکل قریب پہنچ چکے، اسرائیلی وزیراعظم کا دعوی

 
0
139

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے کے بلکل قریب پہنچ چکا ہے۔اپنے خطاب میں نیتن یاہو کا کہنا تھاکہ اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ دیرپا امن کے قیام کیلئے کوشاں ہیں، فلسطینیوں کو یہودیوں کے علیحدہ ریاست کے حق کو تسلیم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کے تعاون سے نئی امن راہداری کو قائم کیا جائے گا، اسرائیل کا سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدہ دیگر عرب ممالک کو امن معاہدے کرنے پر آمادہ کریگا۔

ان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے نئے مشرق وسطی کا جنم ہوگا اور ہم سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ فلسطینیوں کے ساتھ امن کا قیام حقیقت پسندی سے مشروط ہے، اسرائیل، امریکی صدرکی موجودگی میں سعودی عرب کیساتھ امن معاہدے کیلئے پرامید ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل سے کو تسلیم کیا اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا