اسلام آباد(ٹی این ایس) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی چکوال میں کاروائی

 
0
104

چکوال میں واقع متروکہ وقف املاک بورڈ کی کمرشل پراپرٹی وگزار کروالی گئی

سپریم کورٹ از خود نوٹس کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کاروائی کی۔

وگزار کرائی گئی پراپرٹی کی مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہے

مذکورہ پراپرٹی 26 دکانوں پر مشتمل تھی جسے وگزار کروا کر متروکہ وقف املاک حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

کاروائی میں ضلع انتظامیہ اور مقامی پولیس سے بھی معاونت لی گئی۔

رواں ہفتے کے دوران اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے 1 ارب 42 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی کو ناجائز قبضے سے وگزار کرواکر متروکہ وقف املاک کے حوالے کی جا چکی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے