اسلام آباد(ٹی این ایس) امت مسلمہ کو چاہئے کہ فلسطین کے بے گناہ لوگوں کے لیے آواز اٹھائیں ۔فلسطین میں بے گناہ شہریوں ۔عورتوں اور مصوم بچوں کو شہید کیا

 
0
76

مسلم لیگ نون سابق ایڈوائزر وزیراعلی پنجاب اسلام آباد این۔46 وائس پریذیڈنٹ وچیئرمین ملک مہربان علی اعوان نے ایک بیان میں کہا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ نون کے وائس پریزیڈنٹ NA-46 ملک مہربان علی اعوان نے اپنے ایک بیان میں فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیل کے ظلم اور بربریت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو چاہئے کہ فلسطین کے بے گناہ لوگوں کے لیے آواز اٹھائیں ۔فلسطین میں بے گناہ شہریوں ۔عورتوں اور مصوم بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ معصوم بچوں کے لاشے دیکھ کر دل خون کے آنسوں رو رہا ہے ۔میری پاکستان گورنمنٹ۔ وزیراعظم صاحب پاکستان اور آرمی چیف صاحب سے پرزور اپیل ہے کہ انٹرنیشنلی ہر فورم پر فلسطینی بھائیوں کے لیے آواز بلند کریں ۔عوام پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔