راولپنڈی (ٹی این ایس) اڈیالہ جیل میں بند عمر قید کا قیدی عمران اسماعیل دم توڑ گیا

 
0
8

راولپنڈی (ٹی این ایس) اڈیالہ جیل کا قیدی عمران اسماعیل دم توڑ گیا۔ اسے طبیعت ناسازی کی بنا پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید عمران اسماعیل نامی قیدی آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ عمران اسماعیل کو طبیعت ناسازی کی بنا پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دورانِ علاج چل بسا۔جیل ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کے خلاف تھانہ واہ کینٹ میں مقدمہ درج تھا۔