اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈائریکٹر آئی ٹی عاطف عباس کی سیف سٹی آئی ٹی ٹیکنیکل سٹاف سے میٹنگ
ڈپٹی ڈائریکٹر NOC امتیاز احمد، سافٹ ویئر انجنیئر عصمت اللہ اور دیگر ٹیکنیکل ٹیم نے شرکت کی۔ سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں استعمال ہونیوالی ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کی بروقت نشاندہی اور گرفتاری کے عمل کو زیرِ بحث لایا گیا جبکہ ضلع بھر میں استعمال ہونیوالے اسلام آباد پولیس کے سافٹ ویئرز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور ان میں تکنیکی اعتبار سے مزید اصلاحات کرنے پر بھی غور کیا گیا۔















