نامعلوم افراد نے پندرہ سالہ لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنا کر نعش نزدیکی علاقہ میں پھینک دی

 
0
347

کامونکےستمبر22 (ٹی این ایس): اطلاعات کے مطابق  محلہ فیض مدینہ کے رہائشی عبدالغفار کا بیٹا عبدالروف گزشتہ روز صبح دس بجے گھر سے بکریاں لے کر انہیں چرانے کے لیے نکلا کہ شام کے وقت نواحی گاؤں راجہ بھلا کے قریب واقع ڈیرہ گجراں کے نزدیک راجباہ میں اس کی نعش کو راہگیروں نے دیکھا اورپولیس کو اطلاع دی ۔

 پولیس نے بعدازاں نعش کو مقامی لوگوں کی مدد سے باہر نکالا ۔مقتول عبدالروف کی نعش پر جگہ جگہ زخموں کے نشان پائے گئے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اسے تشدد کر کے ہلاک کیا گیا ہے تاہم اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی عبد الروف کے گھر میں کہرام مچ گیا۔