اسلام آباد (ٹی این ایس) راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کے ایک وفد نے آج وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نزیر تارڑ سے ملاقات کی۔

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس): راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کے ایک وفد نے آج وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نزیر تارڑ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وکلاء کی فلاح و بہبود، قانونی نظام کی بہتری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وکلاء نے موجودہ حکومت کی جانب سے وکلاء کی بہتری اور قانون و انصاف کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھائے گئے عملی اقدامات کو سراہا۔ وفد نے کہا کہ حکومت کی سنجیدہ کاوشوں کے باعث وکلاء کو درپیش مسائل کے حل اور پیشہ ورانہ ماحول میں بہتری ممکن ہو رہی ہے۔
ملاقات کے دوران جاری تعمیراتی اور توسیعی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی، جن کا مقصد قانونی اداروں کی سہولتوں کو بہتر بنانا اور وکلاء کو بہتر انفراسٹرکچر فراہم کرنا ہے۔ دونوں جانب سے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے وکلاء کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت وکلاء برادری کے مسائل کے حل، قانونی اصلاحات کے فروغ اور قانون کی بالادستی کے لیے بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ قریبی اور مسلسل رابطہ برقرار رکھے گی۔