اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان انسٹیٹیویٹ آف پیس اسٹیڈیز کی جانب سے پاکستان سکیورٹی رپورٹ 2025 جاری کر دی ہے

 
0
25

اسلام آباد (ٹی این ایس) (عباس بیگ مرزا) پاکستان انسٹیٹیویٹ آف پیس اسٹیڈیز کی جانب سے پاکستان سکیورٹی رپورٹ 2025 جاری کر دی ہے’ پاکستان میں 2025 میں 699 حملوں میں 1034 افراد جاں بحق ہوئے’ دہشتگردی کا سب سے زیادہ نشانہ سکیورٹی فورسز اورقانون نافذ کرنے والےادارے بنے’ شہداء میں 122 فوجی جوان’174 پولیس اہلکار اور 107 ایف سی اہلکار شامل تھے، 2025 میں دہشتگرد حملوں میں 354 عام شہری بھی جان سے گئے’ 2025 میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور خودکش حملوں میں 243 دہشتگرد ہلاک ہوئے، 454 دہشتگرد حملے شدت پسند گروہوں کی جانب سے کیے گئے، شدت پسندوں کے حملوں میں 2024 کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا’ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور اتحادی گروہ دہشتگردی کے بڑے ذمہ دار قرار پائے گئے ہیں، ٹی ٹی پی، حافظ گل بہادر گروپ، لشکرِ اسلام اور داعش خراسان سرگرم ہیں’ کےپی میں دہشتگردی کے واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 502 شہری شہید ہوئے’ 137 پولیس اہلکار شہید اور 236 زخمی ہوئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 18اہلکار بھی شہید ہوئے۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے124 جوان شہید اور244 زخمی ہوئے