اسلام آباد (ٹی این ایس) چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کا ٹریفک افسران اور آئی ٹی پی کیویلیرز کے ہمراہ چیمبر آف کامرس کا دورہ۔ صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار طاہر محمود اور چیمبر عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد۔
تاجر برادری کے تعاون، اشتراک اور باہمی مشاورت سے اسلام آباد کے مختلف تجارتی مراکز میں ٹریفک سے متعلق نئے انیشییٹوز، پارکنگ کے مسائل حل کرنے اور ٹریفک مینیجمینٹ کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔چیمبر عہدیداران نے اپنی آراء و تجاویز پیش کیں۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی
















