اسلام آباد (ٹی این ایس) تفصیلات کے مطابق اپنے سرکل کے اندر چارج سنبھالتے ہی اسد اللہ منگی ایس ڈی پی او نے اپنے انڈر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ او حضرات کو بلا کر ایک میٹنگ رکھی اس میٹنگ میں عوامی مسائل سننے کو کہا اور جرائم پیشہ لوگوں کو کسی قسم کی رعایت نہ بخشنے کا کہا اور اپنے سرکل کے اندر تمام عوامی مسائل ائے روز کھلی کچہری میں سنے جاتے ہیں تاکہ عوام کی رائے لی جا سکے اور انہیں حل کیا جا سکے سرکل کے اندر جرائم پیشہ لوگوں کو اس حد تک انہوں نے پریشان کر دیا کہ وہ ان کے سرکل کو چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے اور عوام نے اعلی افسران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اسد منگی جیسے افسر کو ان کے سرکل میں تعینات کیا














