اسلام آباد مئی 8(ٹی این ایس): الیکشن کمیشن آف پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس کا شروع ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردارمحمد رضا کی زیرصدارت عام انتخابات کی تیاریوں سیمتعلق اجلاس جاری ہے جس میں چیف الیکشن کمشنر، سیکریٹریز، ایڈیشنل چیف سیکریٹری شریک ہیں۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلعی سطح پرسہولتوں کی عدم موجودگی کی رپورٹ پر پیش رفت، انتہائی حساس اسٹیشنوں پرسی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، پولنگ کے عملے کی تقرری کے لیے افسران اور عہدیداروں کی فہرست کی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردارمحمد رضا کی زیرصدارت اجلاس میں وزیرداخلہ احسن اقبال پرحملے کے تناظر میں پولنگ سے پہلے انتخابی مہم سمیت انتخابی عمل کے دوران امن وامان کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلائی مخلوق والے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بیان آئین کی روح، الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ کے خلاف ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئینی وقانونی ذمہ داریوں میں مکمل آزاد ہے اور آئندہ انتخابات کے لیے مکمل تیارہے۔