جلسے کرنا سب کا حق ہے، کراچی میں جو ہوا اس کی پرزورمذمت کرتا ہوں ،شیخ رشید

 
0
306

لاہور مئ 8(ٹی این ایس): عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تلخ حالات کے خاتمے کے لیے سب مل کرکام کریں، تحمل اوربرداشت کے ساتھ الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جلسے کرنا سب کا حق ہے، کراچی میں جو ہوا اس کی پرزورمذمت کرتا ہوں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب جلسے برداشت نہیں توالیکشن میں کیا صورت حال ہوگی، ایسی ہی صورت حال رہی توالیکشن 2 ماہ کے لیے ملتوی ہوسکتے ہیں۔وزیرداخلہ پرقاتلانہ حملے کے حوالے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ احسن اقبال پرحملے کی مذمت کرتا ہوں، جب وزیرداخلہ محفوظ نہیں توعام آدمی کا کیا ہوگا۔شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرنوازشریف جلسے کرنا شروع ہوا ہے تو اچھی بات ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ رات کراچی کے علاقے گلشن اقبال حکیم سعید گراؤنڈ میں پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے،