آن لائن ٹیکسی کمپنیز سے وابستہ ڈرائیوروں کی 8 مئی کو  احتجاج کی کال

 
0
313

اسلام آباد، مئی 07 (ٹی این ایس): آن لائن ٹیکسی کمپنیز سے وابستہ ڈرائیوروں نے کمپنیوں کے خلاف احتجاج کی کال دے دی ہے۔

اوبر اور کریم کمنیوں سے وابستہ ان ڈرائیوروں کا  کہنا ہے کہ کم کرایہ چارج کرنا ظالمانہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیوں کا کرایہ گدھا گاڑی کے کرائے سے بھی کم ہے اور مذکورہ کمپنیاں ہمارے خون سے تجوریاں بھر رہی ہیں ۔

ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ 8مئی کو اسلام آباد میں نتیجہ خیز احتجاج ہوگا۔