اسلام آباد (ٹی این ایس) سال نو کے پہلے دو ہفتوں میں سیف سٹی کی کارکردگی سیف سٹی نے 6 ہزار8 سو سے زائد مختلف اقسام کے آپریشنز کئے، ہنچ لیب اور گولڈن آور سسٹم کے تحت 54 اہم کیسز میں فوری ریسپانس کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کے روٹس اور شناخت کو تفتیشی افسران کے حوالے کیا گیا،ڈیجیٹل شناخت کی بنیاد پر129عدالتی مفروران و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، ڈیجیٹل کنٹرول روم نے پولیس خدمت مراکز کے ذریعے سال 2026 کے اوائل میں 6 ہزار 670 سے زائد شہریوں کی رہنمائی کی۔کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے 3 ہزار کے قریب شکایات کا اندراج کیا گیا اور ترجیحی بنیادوں پر انکا ازالہ بھی یقینی بنایا گیا،آن لائن وویمن پولیس اسٹیشن ہیلپ لائن” 1815″پر رواں سال 2026 میں 200 کالز موصول ہوئیں جس پرفوری ریسپانس کیا گیا،”پکار” 15ہیلپ لائن پر 38 ہزار سے زائد کالز موصول ،شہریوں کوفوری مدد فراہم کی گئی۔ ون انفو ایپ پرشہریوں نے 318 مختلف اقسام کی معلومات پولیس کو فراہم کی کیں، سسیف سٹی اسلام آباد جدید تکنیک کے ذریعے شہریوں کو ہر سہولت مہیا کررہی ہے، سیف سٹی اسلام آباد شہریوں کو محفوظ، پرامن اور منظم ماحول فراہم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے، ڈی جی سیف سٹی












