اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی کا کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ، جدید سہولیات کی فراہمی اور پولیس ویلفیئر کا جائزہ,سینئر پولیس افسران کو شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی اور پولیس افسران و جوانوں کی بھرپور ویلفیئر کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے

 
0
12

اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی کا کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ، جدید سہولیات کی فراہمی اور پولیس ویلفیئر کا جائزہ,سینئر پولیس افسران کو شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی اور پولیس افسران و جوانوں کی بھرپور ویلفیئر کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت میٹنگ ہوئی، جس میں اے آئی جی جنرل سید عنایت علی شاہ، اے آئی جی آپریشنز شعیب مسعود، اے ڈی ڈویلپمنٹ اور اکاونٹس آفیسر نے شرکت کی۔ آئی جی اسلام آباد نے میٹنگ میں کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ، شہریوں کو جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی، پولیس فورس کی ویلفیئر اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے تمام افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے تصور کو موثر انداز میں فروغ دیا جائے اور شہریوں کے تعاون سے پولیسنگ کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی شمولیت سے جرائم کے خاتمے کے لئے جامع اور عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ ایک محفوظ اور پرامن معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تھانہ جات اور خدمت مراکز میں آنے والے سائلین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ جات اور پولیس کی دیگر عمارات کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے اور پولیس فورس کے تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں کی ویلفیئر کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فورس کی فلاح و بہبود کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ان کے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے ڈویژنز اور زونز میں باقاعدگی سے اردل روم کا انعقاد کریں تاکہ مسائل کی بروقت نشاندہی اور حل ممکن ہو سکے۔آخر میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا، انہیں فوری اور جدید سہولیات فراہم کرنا اور پولیس فورس کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہی اقدامات کے ذریعے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ایک مثالی، محفوظ اور عوام دوست شہر بنایا جا سکتا ہے