اسلام آباد (ٹی این ایس) اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف
شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
5کاروائیوں کے دوران
6ملزمان گرفتار
کاروائیوں میں 34 کروڑ 19 لاکھ سے زائد مالیت کی 2301.8کلو گرام منشیات برآمد۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
قیوم آباد کراچی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 3.6کلوگرام چرس اور 1کلوگرام افیون برآمد
گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف
دیگر کاروائیاں
موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 19.2کلوگرام چرس برآمد.2ملزمان گرفتار
موٹر وے لنک روڈ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.4کلوگرام چرس برآمد.2ملزمان گرفتار
انڈس ہائی وے کوہاٹ کے قریب گاڑی سے 9.6کلوگرام افیون برآمد.ملزم گرفتار
نوکنڈی بلوچستان میں 2242کلوگرام افیون،20کلوگرام ہیروئن اور 2کلوگرام آئس برآمد
کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔











