راولپنڈی (ٹی این ایس) تھانہ بنی پولیس کی کارروائی،
دو روز قبل شہری کی کار چرانے والے 2 افراد گرفتار،
مسروقہ مہران کار اور خنجر برآمد ،
زیر حراست افراد نے رینٹ پر کار لیکر کار چوری ہونے کا ڈرامہ رچایا،
بنی پولیس نے مقدمہ درج کرکے زیر حراست افراد کو شامل تفتیش کیا تو ملزمان نے خود کار چرانے کا انکشاف کیا،
ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر کار برآمد کی گئی،
زیرحراست افراد قبل ازیں چوری و نقب زنی،اسلحہ ناجائز اور منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،
زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا،ایس پی راول سعد ارشد











