آرمی چیف سے سابق وزیراعظم و صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی ون آن ون ملاقات ، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ،ذرائع تحریک انصاف

 
0
226

راولپنڈی 14 جنوری 2021 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر وسابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود نے ملاقات کر کے لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی اور بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔جمعرات کو پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر وسابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود نے ملاقات کی ۔ملاقات میں کشمیر کی صورتحال اور انتشار پیدا کرنے کی بیرونی سازشوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایل او سی پر کشیدگی کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔آرمی چیف سے سلطان محمود کی ملاقات میں بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔