ہری پور (سہ پہر) ڈی پی او ہری پور کا تربیلہ غازی فارنرز پراجیکٹس اور حطار انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا دورہ۔

 
0
6

ہری پور (سہ پہر) ہری پور ڈی پی او ہری پور کا تربیلہ غازی فارنرز پراجیکٹس اور حطار انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا دورہ۔

غازی پولیس سہولت مرکز کا بھی دورہ،شہریوں سے ملاقات کی اور سہولت مرکز میں سہولیات سے متعلق بھی دریافت کیا

فارنرز کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرنا ہری پور پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے غازی میں جاری فارنرز پراجیکٹس کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایس پی ایس ایس یو طاہر قریشی ،ڈی ایس پی غازی مسعود خان اسسٹنٹ کمشنر غازی جنید افتاب اور دیگر پولیس افسران ںھی ہمراہ تھے ۔تربیلہ پراجیکٹ واپڈا حکام نے جاری فارنرز پراجیکٹ اور سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈی پی او ہری ہور نے فارنرز پراجیکٹس کا سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے اور افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فارنرز کی سکیورٹی اولین ترجیع ہے ۔فارنرز پراجیکٹس پر تعینات نفری الرٹ رہے، داخلی و خارجی راستوں پر مؤثر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور سکیورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مزید کہا گیا کہ پٹرولنگ کے نظام کو مؤثر بنایا جائے، ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری رپورٹ اعلیٰ حکام کو دی جائے۔
بعد ازاں حطار انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا بھی دورہ کیا ۔ڈی ایس پی سرکل خانپور راجہ محمد بشیر ،ڈی ایس پی ایس ایس یو جاوید خان ،ایس ایچ او تھانہ حطار ہارون خان بھی ہمراہ تھے ۔حطار میں جاری فارنرز پراجیکٹس کی سکیورٹی کے حوالے سے فیکٹری انتظامیہ نے ڈی پی او ہری پور کو آگاہ کیا ۔
ڈی پی او ہری پور نے شرکاء میٹنگ سے بات چیت کرتے ہویے کہا کہ ضلع بھر میں مقیم فارنرز کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں ۔حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کو سیف حطار کے لیے عملی طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ فارنرز پراجیکٹس کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔مقامی پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ اپنے روابط کو مذید مستحکم بنائیں ۔
ڈی پی او ہری پور نے غنی کمیکل فیکٹری کا دورہ کیا۔سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا جائزہ لیا۔فارنرز سے ملاقات کی اور فیکٹری انتظامیہ کو سکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔