ہری پور (ٹی این ایس) ڈی پی او ہری پور سے صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ملاقات

 
0
6

ہری پور (ٹی این ایس) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور سے صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر نعیم عابد کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران بازار کی سکیورٹی، جرائم کی روک تھام، سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی تنصیب، اور پولیس و تاجر برادری کے مابین باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نےوفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور پولیس تاجر برادری کو اپنی تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیےسازگار ماحول فراہم کرے گی ۔تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ بازاروں میں سکیورٹی انتظامات،سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی تنصیب اور بروقت معلومات کے تبادلے کو یقینی بنایا جائے ۔عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی طور پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ضلع بھر میں کھلی کچہروں کا آغاز کیا گیا کے ۔جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔