راولپنڈی (ٹی این ایس) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر پیرودھائی پولیس کی پتنگ سپلائرز کے خلاف بڑی کارروائی، 07 پتنگ سپلائرز گرفتار،پتنگوں اور ڈوروں کی بھاری کھیپ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر ایس ایچ او پیرودھائی علی عباس کی سربراهی میں پولیس ٹیم نے پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 07 پتنگ سپلائرز کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد سے پتنگوں اور ڈوروں کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی،زیر حراست افراد سے 9ہزار پتنگیں اور 200 ڈوریں برآمد ہوئیں، پیرودھائی پولیس کو پتنگوں اور ڈوروں کی بھاری مقدار میں نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی، پیرودھائی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں سے بھرا کنٹینر اور لوڈر رکشہ قبضہ پولیس میں لے لیے، زیر حراست اشخاص کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا، پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے،ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











