راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی ندیم ظفر کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی

 
0
38

راولپنڈی( )ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی ندیم ظفر کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی، زمین پر قبضے کی کوشش کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 07 ملزمان گرفتار،کلاشنکوف اور 02 پسٹل برآمد۔تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے زمین پر قبضے کی کوشش کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے 07ملزمان کوگرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت سمیع اللہ، لال بادشاہ، امیر اللہ، مجیب اللہ، عبدالحمید، عدنان اور خالد کے ناموں سے ہوئی،ملزمان سے کلاشنکوف اور 02پسٹل برآمد ہوئے،ملزمان نے 03 ہفتے قبل زمین پر قبضے کی کوشش کی اور ہوائی فائرنگ کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے صدر بیرونی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔