راولپنڈی (ٹی این ایس)(مظہر شاہ )دبنگ ایس ایچ او ملک کاشف کا ہمراہ پولیس ٹیم ڈکیت گینگ سے تیسرا کامیاب پولیس مقابلہ ۔ ایک ملزم ہلاک اہل علاقہ کا ایس ایچ او پیرودھائی کو زبردست خراج تحسین ۔ پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک ایک فرار ۔ اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی کے علاقہ میں پولیس پارٹی جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے علاقہ میں موجود تھی کہ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ ایک فرار ہو گیا، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی گئی، ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول، ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او پیرودھائی سمیت پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔ یاد رھے ایس ایچ او ملک کاشف کی سربراهی میں پولیس ٹیم کا رواں ہفتے کے دوران ڈکیت گینگ سے تیسرا پولیس مقابلہ ھے اہل علاقہ نے ایس ایچ او ملک کاشف سمیت پولیس ٹیم کاروائیوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین