راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی طارق گوندل کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی کاروائی، آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 2 افراد گرفتار، زیر حراست افراد سے 380 گولے،110 ہوائیاں،105 ماچس پٹاخے،90 انار،18چائنہ سٹیک برآمد ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 2 افرادکو گرفتارکرلیا، زیر حراست افراد سے380گولے،110 ہوائیاں،105 ماچس پٹاخے،90 انار،18چائنہ سٹیک برآمد ہوئیں،زیر حراست افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا گیا، ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، آتش بازی کا سامان فروخت کرنے اور آتش بازی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔











