اسلام آباد (ٹی این ایس) آن لائن ٹیکسی سروس کوپہلی مرتبہ قانونی دائرے میں لانے کافیصلہ

 
0
35

اسلام آباد (ٹی این ایس) آن لائن ٹیکسی سروس کوپہلی مرتبہ قانونی دائرے میں لانے کافیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایپ بیسڈ ٹیکسی اور آن لائن رائیڈ ہیلنگ سروسز کو پہلی بار باقاعدہ قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں آن لائن رائیڈ بُکنگ کے لیے نیا قانونی فریم ورک متعارف کرانے سے متعلق بل سینیٹ سے منظور کر لیا گیا ہے، جس کے تحت رائیڈ ہیلنگ سروسز کو منظم کیا جائے گا۔

بل کے مطابق آن لائن رائیڈ ہیلنگ سروسز سے وابستہ ڈرائیورز کے لیے متعلقہ اتھارٹی سے رجسٹریشن لازم ہو گی اور بغیر رجسٹریشن اسلام آباد میں کسی بھی رائیڈ سروس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کو آپریشن شروع کرنے سے قبل باقاعدہ آپریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا