اسلام آباد ہائی کورٹ کا پاکستانی نژاد امریکی شہری طلحہ ہارون کو آئندہ سماعت تک امریکہ کے حوالے نہ کرنے کا حکم

 
0
377

اسلام آباد ستمبر 23(ٹی این ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ نےپاکستانی نژاد امریکی شہری طلحه ہارون کو وفاقی حکومت کی جانب سے امریکہ کے حوالے کرنے پر آئندہ سماعت تک طلحہ ہارون کو امریکہ کے حوالے نا کرنے کا حکم برقرار رکھا اور سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

جمعہ کو جسٹس شوکت عزیز  صدیقی نے کیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کیس  کی تیاری کے لیے وقت طلب کیا جس پر عدالت  نے آئندہ سماعت تک طلحہ ہارون کو امریکہ کے حوالے نہ کرنے کا حکم  برقرار رکھتے ہوئے سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔