اسلام آباد ہائی کورٹ نے عائشہ گلالئی کی نااہلی کیخلاف درخواست خارج کر دی

 
0
446

اسلام آباد ستمبر23(ٹی این ایس): اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی متحرف رہنما اور ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی نااہلی کیخلاف درخواست خارج کر دی، تفصیلات کے مطابق کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی جانب سے عائشہ گلالئی کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے سماعت کی دوران سماعت کلثوم ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ عائشہ گلالئی کو نااہل قرار دے کر ڈرامہ بند کیا جائے الیکشن کمیشن کو بھی اس حوالے سے جو تحریری درخواست دی اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی عائشہ گلالئی کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف لگائئے گئے الزامات ثابت نہیں ہو سکے لہذا الیکشن کمیشن کو عائشہ گلالئی کو نااہلی کرنے کے حوالے سے ہدایت جاری کی جائے عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا بعدزاں عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔