اوپی سی کی مدد سے 27 کروڑ روپے مالیت کی 19 جائیدادیں ناجائز قبضہ سے واگزار

 
0
317

لاہور ستمبر 22(ٹی این ایس): اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کی مداخلت کی بدولت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی 27 کروڑ روپے مالیت کی 19 جائیدادیں ناجائز قابضین سے واگزار کرالی گئی ہیں۔ یہ بات کمشنر، اوپی سی افضال بھٹی نے ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔ ڈائریکٹر جنرل اوپی سی، سید جاوید اقبال بخاری اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔افضال بھٹی نے بتایا کہ لاہور،اوکاڑہ،گوجرانوالہ، گجرات،ساہیوال،فیصل آباد،راولپنڈی، اٹک،ٹوبہ ٹیک سنگھ،پاکپتن اورسرگودھا کے اضلاع میں واقع اوورسیز پاکستانیوں کی ان جائیدادوں پر غیر قانونی طورپر قبضہ کیا گیاتھا۔ اوپی سی نے متعلقہ ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کی مدد سے ان جائیدادوں سے قبضہ ختم کراکے انہیں اصل مالکان کے حوالے کیا۔