پنجاب حکومت نے 77نئی گاڑیاں خریدنے کی خبر کی تردید کر دی

 
0
20993

مختلف محکمے نئی گاڑیاں خریدنے کی درخواستیں دیتے رہتے ہیں لیکن ان کی یہ درخواستیں نامنظور کر دی گئی ہیں،ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور اپریل 03 (ٹی این ایس): ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 77 نئی گاڑیاں خریدے جانے کی خبر جھوٹی ہے۔ شہباز گل نے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ مختلف محکمے نئی گاڑیوں کے لیے درخواستیں دیتے رہتے ہیں لیکن پنجاب حکومت نے ابھی کسی محکمے کی درخواست منظور نہیں کی بلکہ تمام درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سالوں میں گاڑیوں کی مرمت کروائی گئی جس پر 4 سے 5 کروڑ روپے خرچ آیا، اسی طرح پولیس اور دوسرے ادارے نئی گاڑیوں کے لیے بھی درخواست دے دیتے ہیں تاہم فی الحال تمام درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں اور77 گاڑیاں خریدنے کی خبر جھوٹی ہے۔سینئیر صحافی منصور علی خان نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں دوائیاں نہیں ہیں اور پنجاب حکومت 17 کروڑ کی گاڑیاں خرید رہے ہیں جس پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے جوابی ٹویٹ میں کہا ہے کہ میرے میزبان یہ دونوں خبریں بے بنیاد ہیں لیکن اس کی تشہیر کرنے والوں کا کیا کریں، انہوں نے سینئیر صحافی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’جیڑا پنوں لال اے‘۔

اس سے پہلے خبرآئی تھی کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین کے لی ے 70 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے عوامی نمائندوں کے لیے77 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ ایس اینڈ جی اے ڈی ٹرانسپورٹ پول نے گاڑیاں خریدنے کی سمری تیار کرلی ہے لیکن اب شہباز گل نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 77 نئی گاڑیاں خریدے جانے کی خبر جھوٹی ہے۔