احسن اقبال کی وجہ سے قومی خزانہ کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا،

 
0
583

اسلام آباد اپریل 03 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ احسن اقبال کی وجہ سے قومی خزانہ کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا، جس منصوبے کی بولی 2015ء میں ہونا تھی 2013ء میں آپ اس کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیسے کر سکتے ہو۔ بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے احسن اقبال کے نام پیغام میں کہا کہ آپ مجھے عدالتی نوٹس بھیجنا بھول گئے لیکن میں نے آپ سے کہا تھا کہ میں آپ کو بھولنے نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ قوم کے سامنے پوچھنا چاہتا ہوں کہ چلیں سپریم کورٹ ، میرے سوالوں کے جواب تو آپ نے دیئے نہیں، میں نے آپ سے جاوید صادق کے کردار کا پوچھا تھا، میں نے آپ سے پوچھا کہ آپ وزارت مواصلات کی دستاویز پر دستخط کیسے کر سکتے ہو، جس منصوبے کی بولی 2015ء میں ہونا تھی 2013ء میں آپ اس کا ایم او یو کیسے کر سکتے ہو۔ مراد سعید نے کہا کہ آپ کی وجہ سے پاکستانی خزانے کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ساری دستاویزات میرے پاس ہیں۔