پاکستان کا خوف ،بھارتی شخصیات پاکستانی میڈیا کا سامنا کرنے سے گریزاں، بھارتی جرنیلوں اور صحافیوں نے لائیو شو میں آنے سے انکار کردیا

 
0
503

اسلام آباد فروری 23 (ٹی این ایس): بھارتی شخصیات ،پاکستانی میڈیا کا سامنا کرنے سے گریزاں ہیں ۔بھارتی جرنیلوں اور صحافیوں نے لائیو شو میں آنے سے انکار کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت سرحدی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔بھارت کی جانب سے مسلسل جارحانہ رویہ اختیار کرنے پر پاکستان نے بھی بھرپور تیاری کر لی ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے سکرین پر جنگ و جدل کا ماحول بنا رکھا ہے ۔سنسنی خیز رپورٹس، مضحکہ خیز پیکجز اور جنگ کی دھمکیاں بھارتی میڈیا کی نشریات کا مرکزی حصہ بن چکی ہیں۔دوسری جانب پاکستان کے منہ توڑجواب کے بعد بھارت کی بولتی بند ہو چکی ہے۔خوف کی فضا نے نہ صرف بھارتی فوج بلکہ بھارتی میڈیا کو بھی حصار میں لے رکھا ہے۔اپنے چینلز پر بڑھ چڑھ کر بڑھکیں مارنے والے بھارتی میڈیا کے کرتا دھرتا بھی خوفزدہ ہوچکے ہیں۔نمایاں بھارتی جرنیل اور صحافیوں نے لائیو شو میں آنے سے انکار کر دیا ہے۔دوسری جانب بھارت کےجنگی جنون اوردھمکی آمیز رویے پرپاکستان نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کشیدہ ہوئی تومغربی سرحدسے فوجیں مشرقی سرحدپرلگائیں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ خوف کی فضاء نہیں چاہتے۔بھارت کےساتھ موجودہ حالات میں خطرات موجودہیں۔جنگ مسلط ہوئی توبھرپورجواب دینے کیلئے تیارہیں۔موجودہ حالات میں کرتارپورجیسےاقدامات کو خطرہ لاحق ہے۔پاکستان کےدوست ممالک سےرابطےجاری ہیں۔دوست ممالک کی اخلاقی اورسیاسی حمایت درکارہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ دوست ممالک پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں۔بھارت نےسرجیکل اسٹرائیک کےبھی شواہدآج تک نہیں دیئے۔بھارت کی طرف سےسنجیدگی کامظاہرہ کیاجاناچاہیے۔پاکستانی ہائی کمشنر تاحال پاکستان میں ہی موجودہیں۔بھارتی ہائی کمشنراجےبساریہ بھی ابھی تک بھارت میں ہیں۔دوسری جانب پاک بھارت کشیدگی کے مد نظر دفترخارجہ نے کرائسزمینجمنٹ سیل قائم کردیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ کاکرائسزمینجمنٹ سیل 24 گھنٹےکام کرےگا۔کرائسزمینجمنٹ سیل سفارتی رابطوں اور سرحدوں کی صورتحال پر رابطے میں رہے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قبل از وقت قدم اٹھایا جا سکے۔