نریندر مودی ،وزیر اعظم عمران خان کی تقریر سے مرعوب ہو گئے، پٹھان کی اولاد ہیں اور اپنی بات پر قائم رہیں گے، اس لئیے وقت آگیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم اپنے الفاظ کا پاس رکھیں،نریندر مودی

 
0
878

نئی دہلی فروری 23 (ٹی این ایس): بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے لہجے میں پاکستان کا خوف نمایاں ہونے لگا۔نریندر مودی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے سے کہا کہ وہ پٹھان کی اولاد ہیں اور اپنی بات پر قائم رہیں گے ،اس لئیے وقت آگیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم اپنے الفاظ کا پاس رکھیں اور غربت اور جہالت کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔ ۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت سرحدی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔بھارت کی جانب سے مسلسل جارحانہ رویہ اختیار کرنے پر پاکستان نے بھی بھرپور تیاری کر لی ہے۔بھارت کےجنگی جنون اوردھمکی آمیز رویے پرپاکستان نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کشیدہ ہوئی تومغربی سرحدسے فوجیں مشرقی سرحدپرلگائیں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے بعد بھارتی وزیر اعظم کے لہجے میں پاکستان کا خوف دکھائی دینے لگا،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم عمران خان کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں غربت اور ناخواندگی کے خلاف جنگ کرنی چاہیے۔انہوں نے راجستھان میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان نے کرسی سنبھالی تو میں نے مبارک باد دی ،اس پر عمران خان نے مجھے سے کہا کہ وہ پٹھان کی اولاد ہیں اور اپنی بات پر قائم رہیں گے ،اس لئیے وقت آگیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم اپنے الفاظ کا پاس رکھیں اور غربت اور جہالت کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں ۔دوسری جانب بھارتی یونیورسٹی کے وی سی پرتا ب بھانوا نے بھارتی اخبار میں اپنے آرٹیکل میں بھارتی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ مسائل کا حل جنگ نہیں امن سے ممکن ہے۔بھارتی رویے کے بعد پاکستان جنگ جیت چکا ہے۔ پاکستان کا تحمل عالمی سطح پر اس کو معتبر بنا رہا رہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی پالیسیوں سے مسئلہ کشمیر مزید بگڑ گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری بھارتی مسئلے کو اشتعال انگیزی کے طور لے رہی ہے۔عالمی برادری میں کوئی بھی بھارتی مئوقف سننے کو تیار نہیں۔