سعودی شہری نے 50 سے زائد افراد کی جان بچائی

 
0
372

ریاض ،اکتو بر10(ٹی این ایس): ریاض کے شمالی حصے میں واقع ایک پیٹرول سٹیشن کے پاس گاڑی میں آگ لگ گئی تھی اور ایک سعودی شہری نے بروقت کاروائی کر کے اپنی گاڑی سے دھکیل کر آگ لگی گاڑی کو پیٹرول سٹیشن سے دور کیا اور وہاں موجود 50 سے زائد لوگوں کی جان بچائی ۔ گاڑی کو دھکیل کو دور لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر لوگوں نے اس شخص کی بہادری کو خوب سراہا۔ مقامی زرائع کے مطابق حادثہ پیر کے روز پیش آیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔